دنیا کا سب سے چھوٹا ریکارڈ جس پر کرسمس گیت بھی درج ہے
ڈنمارک کے سائنسدانوں نے صرف 40 مائیکرون کا ریکارڈ بنا کر اس میں 25 سیکنڈ کا نغمہ بھی رکھا ہے
ڈنمارک کے سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریکارڈ تیار کیا ہے جو عام آنکھ سے نظر بھی نہیں آتا لیکن حیرت انگیز طور پر اس پر کرسمس نغمہ بھی کاڑھا گیا ہے بجتا بھی ہے۔
ٹیکنکل یونیورسٹی آف ڈنمارک کے سائنسدانوں نے صرف 40 مائیکرون قطر کا 14 مائیکرون باریک ایک خردبینی ریکارڈ بنایا ہے جس پر 'راکنگ اراؤنڈ دی کرسمس ٹری' کاڑھا گیا لیکن آپ اسے صرف 25 سیکنڈ تک ہی سن سکتے ہیں۔ اسی ٹیم نے گزشتہ برس دسمبر میں نینوٹیکنالوجی کی بدولت دنیا کا سب سے مختصر کرسمس درخت بھی بنایا تھا۔
یہ ریکارڈ ایک ملی میٹر کے ہزارویں حصے کے برابر ہے اور پالیمر سے بنایا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں نینوفریزر نامی آلہ استعمال کیا گیا ہے جو تجارتی پیمانے پر استعمال ہوتا ہے اور اس سے باریک ترین اشیا کاڑھی جاتی ہیں۔ اس کی مدد سے باریک ریکارڈ بنا کر اس پر ابھار بنائے گئے ہیں جو اسٹیریو آواز میں میوزک سناتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اسے پڑھنے والی سوئی کہاں سے لائی جائے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اٹامک فورس مائیکرو اسکوپ یا نینوفریزر سے ہی اسے بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کا عملی استعمال نہ ہونے کے برابر ہے تاہم یہ ریکارڈ کے لیے ایک ایجاد ضرور ہے۔