کیویز اسپنرز سے مقابلے کی خصوصی تیاری کرنے لگے
سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا،کوچز پچز کا بغور جائزہ لیتے نظر آئے
کراچی ٹیسٹ کیلیے کیویز اسپنرز سے مقابلے کی خصوصی تیاری کرنے لگے۔
کراچی ٹیسٹ کیلیے کیویز نے گذشتہ روز پہلا پریکٹس سیشن کیا، مہمان کرکٹرزکو صدارتی پروٹوکول میں مقامی ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا گیا، روٹ، اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔
وارم اپ کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا، 20 برس بعد ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان کا رخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسپنرز کو کھیلنے کی خصوصی مشق کرتی رہی، فیلڈنگ کی مشقیں بھی ہوئیں،کوچز میدان کے وسط میں بنائی گئی پچز کا بغور جائزہ لیتے نظر آئے، مہمان سائیڈ ہفتے کو بھی نیٹ پریکٹس کرے گی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، ٹیم ہفتے سے مشقوں کاآغاز کرے گی، ادھر نیشنل اسٹیڈیم پر ٹیسٹ میچ کیلیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، آؤٹ فیلڈ کو بہتر بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست کا سبب بنے والی پچ نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے میں استعمال نہیں ہوگی، کیوریٹرز رابر والی پچ کو تیار کرنے میں مصروف ہیں، امکان ہے کہ وہ بھی بیٹرز اور اسپنرز کیلیے مدد گار ہوگی، پہلا ٹیسٹ پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔