آئی 10 خودکش حملہ کیس کیلئے 6 رکنی  تحقیقاتی ٹیم کی منظوری

سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے جبکہ ممبران میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے گریڈ 18 کے افسران شامل ہوں گے


ویب ڈیسک December 24, 2022
جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے۔

چیف کمشنر کیپٹن محمد عثمان نے آئی 10 خودکش حملہ کیس کیلئے تحقیقاتی ٹیم کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خودکش حملے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 6 ممبران پر مشتمل ہو گی۔

جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے جبکہ ممبران کے طور پر آئی ایس آئی اور آئی بی کے گریڈ 18 کے افسران شامل ہوں گے۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد میں خودکش کار بم دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

جے آئی ٹی کی معاونت کے لیے ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور تفتیشی آفیسر بھی فرائض سرانجام دیں گے جبکہ آئی جی اسلام آباد کی نامزدگی پر پولیس آفیسر جے آئی ٹی کا ممبر بن سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ نمبر 17 کی تحقیقات جے آئی ٹی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے ضوابط کے تحت کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں