کٹا ہوا سر اور دھڑ ملنے کا معما 7 ماہ بعد حل حقیقی بھائی قاتل نکلے
ملزمان نے اپنے طور پر غیرت کا ایشو بنایا، دونوں بھائیوں کو ہنگو سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس
کٹا ہوا سر اور دھڑ ملنے کا معما 7 ماہ بعد حل کرلیا گیا۔ واقعے میں حقیقی بھائی ہی قاتل نکلے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں سات ماہ قبل ایک شخص کو سر اور دھڑ کاٹ کر الگ کرنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا، جسے پولیس نے 7 ماہ بعد حل کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کو اندوہناک طریقے سے قتل کرنے میں حقیقی بھائی ہی ملوث نکلے، جنہیں ہنگو سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقتول کا کٹا ہوا سر کوڑے کے ڈھیر اور دھڑ ایک شوروم کی چھت سے ملاتھا، جس کے بعد مقتول کی شناخت کے لیے تمام صوبوں کوخطوط لکھے گئے تھے۔
تحقیقاتی ٹیم نے تکنیکی طریقوں سے سے کام کیا، جس کے بعد مقتول کی شناخت غازی رحمان سکنہ ہنگو کے نام سے ہوئی۔ مبینہ طور پر نوجوان کی نازیبا حرکات کی ویڈیوز سامنے آنے پر بھائیوں نے آری سے سر اور دھڑ الگ الگ کرکے پھینک دیے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے طور پر غیرت کا ایشو بنایا۔ دونوں بھائی فضل یامین اور اسحاق کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔