کوئٹہ شدید سردی کی لپیٹ میں درجہ حرارت منفی 4 ہوگیا

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے


ویب ڈیسک December 24, 2022
شدید سردی کے باعث نلکوں میں پانی جم گیا:فوٹو:فائل

کوئٹہ اور نواحی علاقے میں شدید سردی سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ ، قلات اور دیگر علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نلکوں میں پانی جم گیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس پریشر میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قلات میں سوختی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔

شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں