اپردیر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 17 من بارودی مواد برآمد

سیکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اپر دیر سے 17 من بارودی مواد اور سیکڑوں کارتوس اپنے قبضے میں لے کر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اپر دیر میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 17 من بارودی مواد اور 350 کارتوس اپنے قبضے میں لے لئے۔ سیکیورٹی فورسز ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
Load Next Story