انٹرپول کا بینظیر قتل کیس میںمشرف کوگرفتارکرنے سے انکار

شواہدناکافی قراردیتے ہوئے انٹرپول نے ایف آئی اے کاخط اعتراض لگا کرواپس بھیج دیا


Monitoring Desk September 15, 2012
شواہدناکافی قراردیتے ہوئے انٹرپول نے ایف آئی اے کاخط اعتراض لگا کرواپس بھیج دیا،فوٹو: رائٹرز

KARACHI: انٹرپول نے بینظیر قتل کیس میں پرویزمشرف کوگرفتار کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایک ٹی وی نے بتایا ہے کہ انٹرپول نے پرویزمشرف کی گرفتاری کیلیے ایف آئی اے کا خط اعتراض لگا کر واپس بھیج دیاہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں انٹرپول نے پرویز مشرف کے وارنٹ کے ساتھ فراہم کیے گئے شواہدکوناکافی قرار دیا ہے۔

ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں، ایف آئی اے نے 4 ماہ قبل انٹرپول کو پرویز مشرف کی گرفتاری کیلیے ریڈ وارنٹ بھجوائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں