کراچی میں ایڈمٹ کارڈز سے محروم طلبہ کی اسکول میں ہنگامہ آرائی امتحانی مرکز میں پرچہ ملتوی

احتجاج کے باعث اسکول میں جاری امتحانی مرکز تبدیل کرکے گورنمنٹ بوائز ملت سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر دو میں منتقل کردیا۔


ویب ڈیسک April 03, 2014
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ عزیز اسکول کو امتحانی مرکز ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

کورنگی میں ایڈمٹ کارڈز سے محروم میٹرک کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے اسکول کا گیٹ ہی توڑ ڈالا جس کے بعد حکام نے اس مرکز میں آج ہونے والا پرچہ دوسرے اسکول میں منتقل کردیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع گورنمنٹ عزیز سیکنڈری اسکول کے درجنوں طلبہ ایڈمٹ کارڈز نہ ملنے پر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا، اسی دوران مشتعل لڑکے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور انہوں نے وہاں موجود طلبا کو بھی امتحان دینے سے روکا۔ صورت حال زیادہ بگڑی تو پولیس نے پہنچ کر اسکول کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ نے احتجاج کے باعث امتحانی مرکز تبدیل کرکے گورنمنٹ بوائز ملت سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر دو میں منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ طلبہ کو امتحان کے لئے اضافی وقت بھی دیا جائے گا۔

ایڈمٹ کارڈز سے محروم بچوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بروقت امتحانی فارم پر کرکے فیس کے ہمراہ اسکول انتظامیہ کے پاس جمع کرادیئے تھے تاہم اسکول انتطامیہ وہ پیسے خرد برد کرگئی اور ان کا مستقبل داؤ پر لگادیا۔ بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ اسکول کی جانب سے امتحانی فارم جمع ہی نہیں کرائے گئے تو اس صورت میں ایڈمٹ کارڈز کا اجرا ممکن ہی نہیں۔ دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ عزیز اسکول کو امتحانی مرکز ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |