افغانستان آئل ٹینکر اور بس میں تصادم 51مسافر ہلاک

بس غزنی میںقندھارجانیوالےٹینکرسےٹکرائی،ہلاک شدگان میںخواتین اوربچےشامل،بیشترلاشیں جل کر خاکستر،شناخت کرنا مشکل ہو گیا۔


AFP September 15, 2012
بس غزنی میں قندھارجانیوالے ٹینکرسے ٹکرائی، ہلاک شدگان میںخواتین اور بچے شامل، بیشترلاشیں جل کر خاکستر ، شناخت کرنا مشکل ہو گیا. فوٹو: رائٹرز

افغانستان میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں51 افغان شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق مسافروں سے بھری بس صوبہ غزنی کے ضلع اب بند میں اس وقت حادثے کا شکارہوئی جب وہ مرکزی شاہراہ پر کابل سے قندھار جانے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، بس میں آگ بھڑکنے سے 51 افراد ہلاک اور چھ ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں بس اور آئل ٹینکر دونوں مکمل طور پر نذرِ آتش ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کی لاشیں اس قدر جل چکی ہیں کہ ان کی شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں