لاہورمیں رشتے کے تنازعے پردو گروپوں میں فائرنگ ایک ہلاک 8زخمی
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 45سالہ عباس کے نام سے ہوئی،پولیس
نشتر کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 45سالہ عباس نامی شخص ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی،سی سی پی او نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپ آپس میں قریبی رشتے دار ہیں،فائرنگ میں دونوں گروپو ں کے لوگ زخمی ہوئے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت غلام علی،عمران،علی،دستگیر، راشد،فقیر،وقار اور راحیل کے نام سے ہوئی۔