جعلی ڈگری کیس تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی رکنیت بحال

لاہور ہائیکورٹ نےغلام سرور خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہےاس لئے عدالت اپنا گزشتہ فیصلہ واپس لیتی ہے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک April 03, 2014
سپریم کورٹ نےغلام سرور خان کی رکنیت معطل کی تھی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کی رکنیت بحال کردی۔


جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے غلام سرور خان کی جعلی ڈگری کے بارے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، اب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کے عوام کو نمائندگی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، اس لئے عدالت عظمیٰ اپنا گزشتہ حکم واپس لے کر ان کی رکنیت بحالی کرتی ہے۔


واضح رہے کہ غلام سرور خان کے خلاف جعلی ڈگری کا کیس زیر سماعت تھا جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے گزشتہ برس ان کی رکنیت مشروط طور پر معطل کردی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں