ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر آج سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

تعطیل کے باعث آج تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔

تعطیل کے باعث کل تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا، نوٹی فکیشن فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کے موقع پر آج صوبے میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے آج گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہ نما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔
Load Next Story