توانائی شعبے میں 155ارب ڈالر سرمایہ کاری درکارایشیائی بینک

پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے

پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ فوٹو فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سینٹرل ایشیا ریجن اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے مسائل ہیں۔


پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن نہ ہونے کے باعث درآمدی فیول پر منحصر ہے، پاکستان میں 3.0 ٹیرا واٹ بجلی متبادل توانائی کے ذرائع سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2015 سے پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے، پالیسی کے فقدان کے باعث پاکستان میں ایکسپلوریشن میں سرمائے میں فقدان ہو رہا ہے،2019 میں پاکستان میں مقامی تیل کی پیداوار 40 لاکھ ٹن تھی، پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ توانائی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ درآمد کر رہا ہے، پاکستان میں تقریبا 3 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔

 
Load Next Story