بلوچستان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ میں کیا گیا


ویب ڈیسک December 25, 2022
سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ کیا گیا (فوٹو: فائل)

بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ سپاہی حق نواز شہید اور پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ کو آج الصبح پکڑ لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی مدد فراہم کی۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ کیا گیا تاہم علاقے میں موجود دیگر دہشتگروں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب صدر عارف علوی نے بلوچستنا کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے سپاہی حق نواز کو خراج عقیدت پیش کیا اور ورثا سے تعزیت کی ہے۔

صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور سیکورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا اور شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا، اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ آپریشن میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |