کویت کا پاکستانیوں کے ملک میں داخلے پرلگائی گئی پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ

سفارت خانے پاکستان کے علاوہ ایران ، افغانستان، عراق، یمن اور شام کے شہریوں کو بھی ویزا جاری نہیں کرسکیں گے


ویب ڈیسک April 03, 2014
پاکستان سمیت عالم اسلام کے 6 ممالک پر 2011 سے کویت میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔ فوٹو: فائل

کویت نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا ہے تاہم پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر بدستور پابندی رہے گی۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق کویت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ دنیا میں ہر اس ملک کے شہری جن کے ساتھ کویت کے سفارتی تعلقات ہوں کو قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ویزے کا اجرا کرنے کے مجاز ہیں، تاہم پاکستان ، ایران ، افغانستان، عراق، یمن اور شام کے شہری کے لئے گزشتہ پالیسی برقرار رہے گی اور سفارت خانے انہیں ویزوں کے اجرا کے مجاز نہیں جب کہ اس پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان، ایران، شام، یمن اور عراق پر 2011 سے کویت میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں