استعفوں کی تصدیق پی ٹی آئی ارکان 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے

ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے

(فوٹو: فائل)

استعفوں کی تصدیق کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے، عمران خان ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے، ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔
Load Next Story