پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا کیوی کپتان

پاکستان کی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ٹم ساؤتھی

پاکستان کی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ٹم ساؤتھی (فوٹو: ٹوئٹر)

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے آنا اچھا لگا، گرین شرٹس کو کمزور نہیں سمجھتے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے، انگلینڈ نے پاکستان میں جاحانہ کرکٹ کھیل کر سیریز جیتی، امید ہے کہ ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں گے۔


پلئینگ الیون کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کنڈیشنز سے ہمکنار ہونے کے بعد ٹیم کا اعلان کریں گے، ملک کی کپتانی کرنا اعزاز ہے کوشش ہوگی جیت سے آغاز کریں اور ہوم ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

مزید پڑھیں: شاہنواز، ساجد اور حمزہ کے انتخاب میں میری مشاورت شامل تھی، بابراعظم

ٹم ساؤتھی نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا آسان نہ ہوگا،کراچی وکٹ اسپنرز کے لیے ساز گار رہتی ہے اس لیے اسپنرز کو موقع دیں گے۔
Load Next Story