نیو کراچی میں دو بچوں کی ماں نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی

متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی، ڈیڑھ سال قبل شوہر کا انتقال ہو گیا تھا اور خاتون اپنے سسرال میں رہ رہی تھی

متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی، ڈیڑھ سال قبل شوہر کا انتقال ہو گیا تھا اور خاتون اپنے سسرال میں رہ رہی تھی (فائل: فوٹو)

نیوکراچی میں دو بچوں کی ماں نے گھر میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ نیو کراچی سیکٹر الیون جی میں واقع مکان نمبر 404 میں پیش آیا جہاں سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 35 سالہ شازیہ دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او نیو کراچی کمال نسیم نے بتایا کہ متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی اور ڈیڑھ سال قبل خاتون کے شوہر کا بھی انتقال ہو گیا تھا اور خاتون اپنے سسرال میں رہ رہی تھی، خاتون نے گھریلو مسائل کے باعث گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کی ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Load Next Story