بھارت10 فٹ لمبی سرنگ بناکر بینک سے ایک کروڑ مالیت کا سونا چُرالیا گیا

سونے کی مالیت ایک کروڑ روپے بنتی ہے جو قرض لینے والوں نے بطور ضمانت جمع کرائے تھے

چوروں نے بینک کے برابر میں خالی پلاٹ سے سرنگ بنائی، فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی ریاست اترپردیش میں چوروں نے بینک کے لاکرز والے حصے تک پہنچنے کے لیے 10 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی سرنگ کھود دی اور بآسانی سونا چرا کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر کان پور میں چوروں نے فلمی انداز میں چوری کی واردات کر ڈالی جس نے پولیس اور بینک کے عملے کو حیرت میں ڈال دیا۔


بینک منیجر حسب معمول آفس پہنچے تو لاکرز کھلے پائے, تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 1.8 کلو گرام سونا غائب تھا جس کی مالیت ایک کروڑ بنتی ہے۔ فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے بینک کے برابر میں خالی پلاٹ سے 10 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی سرنگ کھودی اور لاکرز تک پہنچے اور صفایا کردیا۔ چوروں نے کیش کا لاکرز بھی توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس میں 32 لاکھ روپے تھے۔

بینک منیجر نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ زیورات 29 شہریوں کے تھے جنھوں نے بینک سے قرضہ لینے کے لیے سونا جمع کرایا تھا۔
Load Next Story