ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی مبارک سفر کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی۔

انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر کیں۔








View this post on Instagram


A post shared by MAWRA HUSSAIN (@mawrellous)






اپنی پوسٹ میں ماورا حسین نے لکھا کہ الحمد اللّٰہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔ اللّٰہ نے مجھے نہ صرف عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں دعا کرنے کا موقع بھی ملا۔

ماورا حسین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Load Next Story