بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

تین روز قبل اداکارہ نے مسجد نبوی سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں اور ان کے ہمراہ والدین بھی تھے


ویب ڈیسک December 25, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر جنت زبیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

عمرے پر جنت مرزا کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی ایان زبیر بھی تھے اور دونوں نے بیت اللّٰہ شریف سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔




اداکارہ نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'جمعہ مبارک، ہم نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا'۔

اس سے قبل ایک پوسٹ میں جنت مرزا نے مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں اور ان کے ہمراہ والدین بھی تھے۔

اداکارہ کے مداح عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ان پر مبارکباد دے رہے ہیں اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔