جامعہ کراچی میں فلم اسکریننگ ایونٹ طلبا کی بنائی گئی فلموں کی نمائش

فلم جیوری میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یاکی اسمتھ، نبیل قریشی اور فضا علی شامل تھے


Mehdi Qazi December 25, 2022
اسکریننگ ایونٹ میں فلم سازی (فلم میڈیا) کے طلبا نے اپنے فائنل ایئر پروجیکٹ پیش کیے۔ (فوٹو: فائل)

کراچی یونیورسٹی کے شعبہ وژوئل اسٹڈیز میں دو روزہ فلم اسکریننگ ایونٹ کا آغاز ہوگیا جس میں فلم سازی(فلم میڈیا) کے طلبا نے اپنے فائنل ایئر پروجیکٹ پیش کیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طالب علم حمد ہاشمی کی فلم 'چھلاوا' اور کمیل علی رضوی کی 'سرکاری بانجھ' کو پہلی جبکہ حمزہ زیدی کی 'آندولن' کو دوسری اور سید محمد علی کی فلم 'سونیا' کو تیسری بہترین فلم قرار دیا گیا۔

film1

فلم جیوری میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یاکی اسمتھ اور پاکستان کی معروف فلمی جوڑی نبیل قریشی اور فضا علی شامل تھے۔

film2 کوآرڈینیٹر فلم میڈیا علی عباس، اسسٹنٹ پروفیسر ٹیکساس یونیورسٹی یاکی اسمتھ، فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی(دائیں سے بائیں)

 

ایونٹ میں پیش کی جانے والی دیگر فلموں میں فلم ساز طوبیٰ کی 'موسک بِٹوین دی سِیز'، ہارون عامر کی 'ایزاکیل'، مہدی رضوی کی 'نیم ٹری'، محمد اسامہ کی 'بلیو فائر ورکس'، عمر خان کی 'ٹرنگ ٹرنگ'، نصر کاظمی کی 'آنسو'، علی بازل کی 'یادوں کی سواری'، شہریار خان کی 'اسٹرنگ'، عزیفہ کی 'چالیں'، شجاع الدین کی 'وی آر اِن ہیون' اور محمد نعمان کی 'آئینہ' بھی شامل ہیں۔

film3 نوجوان فلم میکرز اور جیوری ممبران

 

فلم میڈیا کے کوآرڈینیٹر علی عباس نقوی کا کہنا تھا کہ طلبا محدود وسائل کے باوجود اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لائے ہیں، اساتذہ نے اپنی زیر نگرانی بننے والی فلموں کے لیے ذاتی حیثیت میں طلبا کی بھرپور مدد کی۔

film4 اسکریننگ ہال کا منظر

 

انہوں نے مزید کہا کہ تیزی سے پنپتی ہوئی پاکستان فلم انڈسٹری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یہ نوجوان فلم ساز اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

 

film 5

 

نوجوان فلم سازوں کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے ایونٹ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جبکہ دو روزہ ایونٹ 26 دسمبر تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں