قیام پاکستان سے ابتک توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات دینے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر 26 دسمبر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک سربراہان مملکت کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کو فوری سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ تھائف کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر پیر 26 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزرائے اعظم اور صدور کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انفارمیشن کمیشن نے 29جون 2022 کو حکومت کو توشہ خانہ تفصیلات فراہمی کا حکم دیا لہذا اُس حکم پر عمل کرایا جائے۔
درخواست گزار نے کہا کہ تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ابوزر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست میں کابینہ ڈویژن ، انفارمیشن کمیشن فریق بنایا گیا ہے۔