اسلام آباد دھماکا وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کا چیک دے دیا گیا

سید حیدر شاہ کی ٹیکسی میں 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکا ہوا تھا

فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹین-فوراسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے لئے مالی پیکج کی منظوری دے دی جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے مالیت کا چیک دے دیا گیا۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ڈرائیور حیدر شاہ کے اہل خانہ کے لئے ایک کروڑ روپے کے مالی پیکج کی منظوری دی.


وزیراعظم کی ہدایت پر مالی پیکج کا چیک سید سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے دھماکے میں سید سجاد حیدر شاہ کا دہشت گردوں یا اُن کے منصوبے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا. سید سجاد حیدر کا بنیادی طورپر تعلق رہانہ ، ضلع چکوال سے تھا اور وہ راولپنڈی میں مسلم آباد ، ڈھوک سیداں میں رہائش پزیر تھا۔

سید سجاد حیدرشاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے ہیں. سید سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے. سید سجاد حیدر شاہ کی ٹیکسی میں 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین-فور میں دھماکہ ہوا تھا۔
Load Next Story