
ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کرنے والی 20 سالہ بھارتی اداکارہ تونیشا شرما سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے۔
اداکارہ کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار شیزان خان کو مہاراشٹرا پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیزان خان تونیشا شرما کے کافی قریب سمجھے جاتے تھے اور مردوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اُن کے لیے محبت بھری پوسٹ بھی کی تھی۔
تونیشا شرما کی والدہ نے شیزان خان پر اپنی بیٹی کی موت کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا۔
پولیس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے اگر تونیشا شرما کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی تو موت کی تفتیش کا دائرہ قتل تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
بھارتی پولیس نے معاملے کی تفتیش کے لیے شیزان خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر شیزان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔