ایلون مسک نے خودکشی کی روک تھام سے متعلق ٹویٹر سہولت ختم کرنے کی تردید کردی

فرانسیسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹویٹر نے فیچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اسے بند کردیا ہے


December 25, 2022
فوٹو فائل

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر پر خودکشی کی روک تھام سے متعلق فیچر ہٹانے کی تردید کردی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی جانب سے ایک روز قبل رپورٹ نشر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹویٹر نے خودکشی کی روک تھام کی خصوصیت کے حوالے سے فیچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ہٹا دیا ہے۔

ٹویٹر کے مالک نے اے ایف پی کی جانب سے شیئر کی جانے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ خبر جھوٹ ہے کیونکہ فیچر تاحال موجود ہے'۔

دوسری جانب اے ایف پی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹویٹر کے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے بھی سروس عارضی طور پر معطل کرنے کی تصدیق کی تھی۔

فیچر کو ہٹائے جانے کی خبر پر صارفین نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔

فیچر کیا ہے؟

ٹویٹر کی جانب سے یہ سہولت اُن ممالک میں پیش کی گئی ہے جہاں دماغی صحت، ایچ آئی وی اور بچوں کے ساتھ زیادتی سمیت نسلی تعصب، آزادی اظہار رائے اور قدرتی آفات جیسے مسائل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں