
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈر جو چار سال برسر اقتدار رہا لیکن کوئی ایک منصوبہ بتا دیں جو خان صاحب نے کیا ہو۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک بند کیا، اگر یہ منصوبہ مکمل ہوتا تو کوئی بے روَگار نہ ہوتا، ڈالروں کی بارش ہوتی اور دنیا پاکستان سے تجارت کرتی تو آمدن محصولات ہوتے لیکن اس نے برسر اقتدار آکر سی پیک کو بند کردیا حالانکہ اس منصوبے نے 2021 تک مکمل ہونا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایران گیس پائپ لائن کو بھی بند کردیا، کون سا کارنامہ سرانجام دیا اور جو کارنامہ کیا تو یہ برداشت کریں، اس نے توشہ خان پورا چوری کیا صرف گھڑی نہیں اس کے گھر بیٹھی مرشد نے پورا توشہ خانہ چوری کر لیا اربوں کے تحفے لاکھوں میں خرید اربوں میں بیچے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ ہمیں چور ڈاکو کہہ رہا تھا اور خود تب توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کر رہا تھا، 2023 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تیاری شروع کردی اگلے الیکشن کی مہم کو نواز شریف لیڈ کریں گے اور الیکشن 2023 اکتوبر میں ہوں گے کیوں کہ حکومت اپنی مدت پوری کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔