وزیراعلیٰ پنجاب کا حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے صاف انکار

حسنین بہادر دریشک بہت اچھے طریقے سے اپنا محکمہ چلا رہے ہیں وہ میرے لیے مونس الہیٰ کی طرح ہیں، پرویز الہیٰ


ویب ڈیسک December 26, 2022
فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے رکن اور صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں مونس الہیٰ کی طرح اپنا بیٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حسنین بہادر دریشک نے 17 دسمبر کو کابینہ اجلاس میں تلخ کلامی اور گرما گرمی کے بعد وزیراعلیٰ کو استعفیٰ بھیج دیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ انہوں نے فوری استعفیٰ منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی پنجاب سے تلخ کلامی پر صوبائی وزیر حسنین دریشک مستعفی

اب چوہدری پرویز الہیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا کیونکہ صوبائی وزیر اپنے محکمے کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔

انہوں نے حسنین بہادر کو بیٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے لیے مونس الہیٰ کی طرح ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں