سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی کو ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا، مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش خالی پلاٹ میں پھینکی


ویب ڈیسک December 26, 2022
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے ساہیوال میں رشتہ نہ دینے پر سفاک شخص نے لڑکی کی والدہ کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا اور انکار پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کر دیا۔

ملزم نے مغوی خاتون کی لاش خالی کوارٹر میں پھینکی جس کی اطلاع مکینوں نے پولیس کو دی اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی میت کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں