کراچی کار سوار ملزمان کی فائرنگ ڈرائی فروٹ کا تاجر جاں بحق

مقتول کا شیر شاہ میں اسکریپ اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈرائی فروٹ کا کام تھا، گاڑی پر عقب سے فائرنگ کی گئی


Staff Reporter December 26, 2022
(فوٹو فائل)

اتحاد ٹاؤن میں کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے ڈرائی فروٹ کا تاجر جاں بحق ہوگیا۔مقتول لیاری کا رہائشی تھا ۔

بلدیہ کے علاقے میں عیدگاہ گراؤنڈ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس سے 37 سالہ رفیع اللہ ولد سردار خان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول ڈرائی فروٹ کا تاجر اور لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کوئلہ گودام کا رہائشی تھا جب کہ شناختی کارڈ پر سعید آباد کا پتا درج ہے۔

مقتول کا آبائی تعلق لکی مروت سے تھا جب کہ وہ 5 بچوں کا باپ تھا۔ مقتول کی جیب میں 35 ہزار روپے نقد اور قیمتی موبائل فون موجود تھا، جو پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا شیر شاہ میں اسکریپ اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈرائی فروٹ کا کام تھا۔ واقعے کے وقت مقتول اپنی گاڑی میں خیبرچوک سے بلدیہ ٹاؤن کی طرف جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والی کار میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں رفیع اللہ سر میں گولی لگی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں