حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کیخلاف گوادر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال
مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ عام ٹریفک کیلیے مکمل طور پر بند
حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کے خلاف گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا، زیروپوائنٹ بند ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
شٹر ڈاوٴن ہڑتال کے باعث گوادر، اورماڑہ اور پسنی کی تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔
گزشتہ شب، پولیس نے حق دو تحریک کے دھرنے پر دھاوا بول دیا تھا اور تحریک کے قائد حسین واڈیلہ سمیت کئی رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کی بھاری نفری نے دھرنے کے دونوں مقامات کو گھیرے میں لیکر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔