فورسز کا بحیرہ عرب میں آپریشن 2 ارب روپے کی منشیات پکڑلی

کھلے سمندر میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 6 بھارتی ماہی گیر بھی گرفتار


ویب ڈیسک December 26, 2022
کھلے سمندر میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 6 بھارتی ماہی گیر بھی گرفتار

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے بحیرہ عرب میں آپریشن کرکے 2 ارب روپے کی منشیات کی کھیپ پکڑلی۔

کموڈور عامر اقبال اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے خلاف مختلف آپریشنز کرکے اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اسمگلروں کی جانب سے منشیات سمندر میں پھینک کر شواہد کو مٹانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔

اسمگلروں سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 2 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

علاوہ ازیں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں پاکستان حدود کی خلاف ورزی کرنے والی لانچ کو تحویل میں لے کر لانچ پر سوار 6 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

six indian fishermen arrest in pak

بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں موجودگی کے باعث پیٹرولنگ ٹیموں نے گرفتار کیا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں