شمالی کوریا کے 5 ڈرونزجنوبی کوریا میں داخل سیول کی جوابی کارروائی

شیول نے جوابی کارروائی کے طور پر اپنا جاسوس طیارہ سرحد پار شمالی سرزمین پر بھیج دیا


ویب ڈیسک December 26, 2022
—فوٹو: اے ایف پی

شمالی کوریا کے پانچ ڈرونز جنوبی کوریا کی سرزمین میں داخل ہونے کے سیول نے اپنی فضائیہ کو متحرک کردیا اور جوابی کارروائی کے طور پر اپنا جاسوس طیارہ سرحد پار شمالی سرزمین پر بھیج دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کجے مطابق 2017 کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین اس نوعیت کا پہلا واقعہ پیش آیا ہے اور مذکورہ واقعے کے تناظر میں پڑوسیوں کے درمیان پہلے سے ہی تناؤ والے تعلقات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کے ایک اہلکار نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو "اشتعال انگیزی کا واضح عمل" قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے جواب میں جنوبی کوریا نے اپنا جاسوس طیارہ سرحد پار شمالی کی سرزمین پر بھیج دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ شمالی کوریا کے ڈرونز کا سب سے پہلے شمال مغربی شہر ''گیمپو'' میں مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 25 منٹ پر معلوم ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں