کابینہ ڈویژن نے سال 2023 کی چھٹیوں کی تفصیلات جاری کردیں

آئندہ برس 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی


ویب ڈیسک December 26, 2022
—فائل فوٹو

کابینہ ڈویژن نے 2023 میں چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق آئندہ برس 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق 5 فروری یوم کشمیر اور 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور، 22 سے 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیوں پرمشتمل عام تعطیلات ہوں گی

علاوہ ازیں 29 اور 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 27 اور28 جولائی 2023 کو عاشورہ محرم کی جبکہ 14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی۔ 28 ستمبر2023 کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔


کابینہ ڈویژن کے مطابق 9 نومبر 2023 کو یوم اقبال، 25 دسمبر2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس اور 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں