رشوت خوری کیس میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کا ایک اور افسر معطل
طعیب محمود کا ماتحت اہلکار الیاس تجاوزات مافیا سے سرعام رشوت لے رہا تھا
تجاوزات مافیا سے سرعام رشوت وصول کرنے کے اسکینڈل میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ایک اور افسر کو معطل کردیا گیا، تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔
میونسپل کارپوریشن ذرائع نے بتایا کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے 16 ویں اسکیل کے انچارج انسداد تجاوزات طعیب محمود خان کو معطل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھیلے والوں سے میونسپل کارپوریشن اہلکار کی بھتہ وصولی کی ویڈیو سامنے آگئی
طعیب محمود کا ماتحت اہلکار الیاس تجاوزات مافیا سے سرعام رشوت لے رہا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو منظر پر آتے ہی الیاس کو معطل کردیا تھا، معطلی نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل آفیسر شہزاد عالم کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے، شہزاد عالم سات یوم میں انکوائری کمیٹی کی تحقیقات پیش کرینگے، معطل ہونے والے طعیب محمود کو سپرنٹنڈنٹ جنرل کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گی۔