یقین تھا کہ محنت جاری رکھی تو دوبارہ ٹیم کا حصہ بن جاؤں گاسرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے،سابق ٹیسٹ کپتان


Sports Reporter December 26, 2022
فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہےیقین تھا کہ محنت جاری رکھی تو دوبارہ ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس وقت کے لیے بنچ پر طویل انتظار کیا، حسن اتفاق ہے کہ میرا 50 واں ٹیسٹ ہوم گراؤنڈ کا پہلا میچ رہا،اچھی اننگ کھیلنے کی خوشی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سینچری بن جاتی تو اور اچھا لگتا،صفر پر بھی آؤٹ ہو سکتا تھا،بس اللہ پر بھروسہ رکھا اور محنت کرتا رہا،امید کم لگ رہی تھی کہ پتا نہیں 50 واں ٹیسٹ کھیل سکوں گا یا نہیں،بہت سارے لوگوں کی دعائیں ساتھ تھیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلی تین گیندیں کھیل کر ایسا لگا کہ ڈیبیو ہے،کم بیک ہوتو لگتا ہے کہ پہلا میچ ہے،چیف سلیکٹر وسابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی بھائی نے بھی بہت اعتماد دیا،کریز پر بابر اعظم نے بھی ہمت بندھائی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ قریبی دوست احباب نے یہ ہی کہا کہ کرکٹ پر توجہ دو،تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہ دوں گا،تنقید کارکردگی پر ہو ذات پر نہ کی جائےنا حق تنقید کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی۔

سرفراز احمد کا کہناتھا کہ وکٹ میں ٹرن موجود ہے، ریورس سوئنگ بھی ہو رہی ہے،پاکستانی بولرز میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کو جلد آئوٹ کریں،میرحمزہ سے توقع ہے کہ وہ بھی اچھی کارکردگی دکھائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں