رائے ونڈ کمرے میں ہیٹر کی گیس بھرنے سے دو بچے جاں بحق
کمرے میں سردی کی شدت کم کرنے کیلئے گیس ہیٹرجلایا گیا تھا،پولیس
رائے ونڈ کے نواحی گاؤں کیا بگا میں ہیٹر کی گیس کمرے میں بھر جانے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دم گھنٹے سے ایک بچی کی حالت غیر بھی ہوئی، جاں بحق ہونے والے بچوں میں عثمان اور زینب شامل ہیں،پولیس نے بچوں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔
پولیس کے مطابق کمرے میں سردی کی شدت کم کرنے کے لیے گیس ہیٹر جلایا گیا اس دوران گیس بھرجانے سے بچوں کی ہلاکت ہوئی۔