ڈالر کی اڑان بدستور برقرار

ڈالر کی قدر 18 پیسے کے اضافے سے 225.82 روپے پر بند، اوپن کرنسی مارکیٹ میں 234.50 روپے کی سطح پر برقرار


Staff Reporter December 26, 2022
(فوٹو : انٹرنیٹ)

معاشی و مالیاتی بحران برقرار رہنے کے باعث پیر کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں روپے کی قدر میں گراوٹ اور ڈالر کی اڑان کا تسلسل تاحال برقرار ہے۔ پیر کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226 روپے سے تجاوز کرگئے تھے۔

بعدازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کے اضافے سے 225.82 روپے پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 234.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں