سال 2022 میں کون کون سی اہم سیاسی شخصیات دنیا سے رخصت ہوئیں

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 7 مارچ 2022 کو بانوے سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے

—فائل فوٹو

سال 2022 میں اہم سیاسی شخصیات سابق صدر رفیق تارڑ، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین، خیال زمان اورکزئی، مسلم لیگ ن کی سینیٹر نجمہ حمید دنیا سے رخصت ہوئیں۔

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 7 مارچ 2022 کوبانوے سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے، رفیق تارڑ1997سے2001 تک صدر پاکستان رہے، وہ وزیراعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ کے دادا تھے، رفیق تارڑ صدر پاکستان بننے سے قبل 1991سے1994تک سپریم کورٹ کے جج رہے، انہوں نے 1989 سے 1991 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

سینیٹر رحمن ملک کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں 23 فروری 2022 کو 70 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ رحمان ملک پیپلز پارٹی کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں ۔ بےنظیر بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھی تھے انہوں نے 25 مارچ 2008سے 16 مارچ 2013ء تک وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سینیٹر رحمن ملک نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت اہم اور بہادرانہ کردار ادا کیا۔ وہ 25 مارچ 2008ئسے 16 مارچ 2013ء تک وزیر داخلہ رہے۔ رحمن ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے ان کا میثاق جمہوریت میں بھی کلیدی کردار رہا ہے۔ سینیٹر رحمن ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کے بنیاد پر حکومت پاکستان نے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔


پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور ممتاز مذہبی سکالر عامر لیاقت حسین بھی نو جون کو انتقال کرگئے۔ عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ عامر لیاقت حسین 5 جولائی، 1972 میں پیدا ہوئے، اُن کی عمر 49 برس تھی۔ وہ 2018 کے انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل 2002 تا 2007 بھی رکن قومی اسمبلی رہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بھی 14 فروری کو کینسر کی جنگ ہار گئے۔ خیال زمان ہنگو سے رکن قومی اسمبلی تھے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ڈویژن کی حیثیت سے بھی انہوں نے خدمات سر انجام دیں۔

مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹیرین، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب صاحبہ کی بڑی بہن اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ نجمہ حمید 2 دسمبر کی شب راولپنڈی میں وفات پاگئی تھیں۔ نجمہ حمید ایک سیاسی عہداور مسلم لیگ کی شناخت تھیں، انہیں پیدائشی مسلم لیگی کا لقب دیاجاتا تھا۔ قیام پاکستان اور اس کے بعد وہ تمام عمر مسلم لیگ سے ہی وابستہ رہیں۔
Load Next Story