کراچی میں گودام سے 6 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد

اسمگل شدہ کپڑا کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کیا جا رہا ہاتھا، کسٹم حکام


Ehtisham Mufti December 26, 2022
فوٹو: فائل

کسٹم حکام نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 6 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس ثاکف سعید کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک منظم گروہ کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور اس نے کپڑے کی بڑی مقدار لیاقت آباد میں قائم ایک گودام میں رکھی ہوئی ہے اور یہ کپڑا کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کیاجاتا ہے۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ وزیر کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے مذکورہ علاقے میں نگرانی کی اور گودام پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے بھاری مقدار میں 6 کروڑ 70 لاکھ مالیت کے (18.5 ٹن) اسمگل شدہ پردے/صوفے کا کپڑا برآمد ہوئے جیسے ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور کاروائی کے دوران ایک آئل ٹینکر جو کہ حب سے کراچی آرہا تھا گل بائی اوور ہیڈ برج کے قریب روک لیا گیا۔ جس سے 36 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد ہوا۔ ضبط کی گئی گاڑی اور ڈیزل کی مالیت 25 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں