وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اپوزیشن کا مطالبہ

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک اکثریت کھوچکے ہیں،پارلیمانی لیڈر اے این پی سردار حسین بابک

اکثریت کھونے کے بعد پرویز خٹک کو چاہئے کہ وہ اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں،سردار حسین بابک۔ فوٹو؛فائل

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعت نے صوبے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپخوانخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک اکثریت کھونے کے ساتھ صوبے میں حکومت کرنے کا اخلاقی جواز بھی کھوبیٹھے ہیں لہٰذا انہیں چاہئے کہ وہ اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔


دوسری جانب تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے اسپیکر خیبرپخونخوا اسمبلی اسد قیصر اور پارٹی کے صوبائی صدر اعظم سواتی سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ پارٹی کے ناراض ارکان کل پارٹی کے چیرمین عمران خان سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

 
Load Next Story