کراچی میں مختلف مقامات پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

پہلا واقعہ لیاقت آباد انڈر پاس جبکہ دوسرا واقعہ ڈیفنس میں ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک


Staff Reporter December 26, 2022
(فوٹو: فائل)

شہر قائد میں مختلف مقامات پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا واقعہ لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد عرفان اکرم کے نام سے ہوئے ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسرا واقعہ ڈیفنس فیز ٹو لین نمبر تین باربی کیو ریسٹورانٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 27 سالہ احمد علی ولد تنویر علی کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کا تیسرا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن محمد خان گوٹھ گلی نمبر 4 میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ فیصان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں