طالبان کی جانب سے فائربندی میں توسیع کا امکان ہے پروفیسر ابراہیم

طالبان سے مذاکرات کے لیے بنائی جانے والی حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا


ویب ڈیسک April 03, 2014
طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق میڈیا پرخبرچلی ہے تاہم انہیں ابھی اس بات کا علم نہیں ہے، پروفیسر ابراہیم۔ فوٹو: فائل

طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے طالبان کی جانب سے فائربندی میں توسیع سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تاہم فائربندی میں توسیع کا امکان ہے۔

پشاور میں مولانا سمیع الحق کی زیرصدارت طالبان کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پروفیسر ابراہیم اور یوسف شاہ نے شرکت کی، اجلاس کے دوران طالبان اور حکومت کے درمیان جاری امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے فائربندی میں توسیع سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تاہم فائربندی میں توسیع کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق میڈیا پرخبرچلی ہے تاہم انہیں ابھی اس بات کا علم نہیں ہے۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان سے مذاکرات کے لیے بنائی جانے والی حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں قیدیوں کی رہائی اور دیگر معاملات پر حکومت اپنا مؤقف واضح کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں