لیتھیئم بیٹریوں کی آگ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

133 مسافروں کے طیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب لیتھیئم آئن بیٹیریوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

طیارے میں اسمارٹ فون کی بیٹری بھڑک اٹھنے سے آگ لگ گئی جس کے بعد نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ فوٹو: فائل

امریکہ میں لیتھیئم بیٹریوں میں لگنے والی آگ نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے پر اتارنا پڑگیا۔

یہ واقعہ 25 دسمبرکو پیش آیا جب جیٹ بلیو کا طیارہ بابارڈوس سے نیویارک آرہا تھا اور لوگ کرسمس کی چھٹیوں میں اپنے مقامات تک جارہے تھے۔ اچانک طیارے میں ایک جگہ آگ بھڑکی اور طیارے کو فوری طور پر اتارا گیا اور لوگوں کو تیزی سے سڑک پر منتقل کیا گیا۔


جیٹ بلیو کی فلائٹ نمبر 662 کو بڑی مہارت سے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے رن وے پر اتارا گیا۔ تاہم پہلے کہا گیا کہ لیپ ٹاپ کی بیٹری میں آگ لگی تھی لیکن بعد میں امریکی فضائیہ کے افسران نے تصدیق کی کہ یہ آگ سیل فون کی بیٹری میں لگی تھی۔

تاہم جب لوگ ایمرجنسی پھسلی سے فرش پر اترے تو ان میں سات افراد کو معمولی چوٹیں لگیں جن میں سے کسی کو بھی ہسپتال جانے کی ضرورت پڑی۔
Load Next Story