چین کا بیرون ملک سے آنیوالے افراد کیلیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان
چین نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی پابندی 2020 میں عائد کی تھی
چین نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔
چین نے چند ماہ قبل بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی مدت 3 ہفتے سے کم کر کے ایک ہفتہ کردی تھی۔ بیرون ملک کے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔