بابراعظم ریکارڈز کی بارش میں پوری طرح بھیگ گئے
کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ محمد یوسف سے چھین لیا
بابراعظم ریکارڈز کی بارش میں پوری طرح بھیگ گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ سے کراچی ٹیسٹ کے پہلے ہی روز کئی اعزازات اپنے نام کرلیے۔
نیوزی لینڈ سے کراچی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز پاکستانی کپتان بابراعظم نے کئی ریکارڈز توڑ دیے،انھوں نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا 16 سال پرانا ملکی ریکارڈ محمد یوسف سے چھین لیا۔
موجودہ بیٹنگ کوچ 2006 میں 2435 رنز بناچکے ہیں، گذشتہ روز جب بابر 13 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو وہ یوسف کو پیچھے چھوڑ چکے تھے، جب انھوں نے ففٹی مکمل کی تو ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہوگیا، یہ بابر کی اس سال 25 ویں ففٹی پلس اننگز ہے، اس طرح انھوں نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے 2005 میں 24 مرتبہ 50 سے زائد رنز بنائے تھے۔
اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے باوجود بابر تنہا فائٹر کے طور پر رنز بناتے رہے، وہ اس طرز کے 9 میچز میں ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں، ان کے سوا دنیا کے صرف 3 بیٹرز ہی 2022 کے دوران اپنے ٹیسٹ مجموعے کو چار ہندسوں تک پہنچاسکے ہیں۔
کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر نے سنچری بنائی، انھوں نیانٹرنیشنل کرکٹ میں 28 ویں بار یہ کارنامہ سرانجام دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی بار انھوں نے چھکا جڑ کر سنچری مکمل کی۔
رواں ٹیسٹ میں اگر ان کا بیٹ یونہی چلتا رہا تو وہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں، اس فہرست میں سب سے اوپر 46 اننگز میں 2833 رنز کے ساتھ رکی پونٹنگ موجود ہیں جنھوں نے 2005 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔