بھارت کی وزیرخزانہ کی طبیعت خراب اسپتال میں داخل

بھارتی وزیرخزانہ کو بخار اور سینے میں انفکیشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک December 27, 2022
نرملا سیتھرمن بھارت کی وزیردفاع بھی رہ چکی ہیں:فوٹو:فائل

بھارت کی وزیرخزانہ نرملا سیتھرمن کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 63 وزیرخزانہ نرملا سیتھرمن کوبخار، سینے میں انفکیشن اورپیٹ کی خرابی کے باعث دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کی حالت تسلی بخش ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید چند روز اسپتال میں رہنے کا امکان ہے۔

نرملا سیتھرمن 2019 سے بھارتی وزیرخزانہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ بھارت کی وزیر دفاع بھی رہ چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں