روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلیے مالیاتی مشیر کے تقررکی ہدایت

سی سی او پی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری سے متعلق دو جولائی 2022کو کیا گیا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا


Irshad Ansari December 27, 2022
سی سی او پی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری سے متعلق دو جولائی 2022کو کیا گیا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو لیز پر دینے کیلیے مالیاتی مشیر کا تقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سی سی او پی نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ قانونی رائے کیلیے لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کو بھجوادیا ہے جبکہ سی سی او پی نے نجکاری بورڈ کی سفارش پر ایس ایم ایس بینک کو نجکاری پروگرام کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ی سی او پی نے ایس ایم ایس بینک کے حوالے سے متبادل پلان کے بارے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور خزانہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے، سی سی او پی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری سے متعلق دو جولائی 2022کو کیا گیا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ہدایت کی کہ جوائنٹ وینچر کے ذریعے نجکاری کے موزوں طریقہ کار کا انتخاب کیا جائے۔

اجلاس میں ایس ایم ای بینک کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دے دی گئی کمیٹی کی جانب سے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ وزارت قانون کو بھیجتے ہوئے وزارت قانون کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری پر کمیٹی کے گزشتہ فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں