روس کی پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہمی پر آمادگی

روس طویل مدت کیلیے افغانستان وپاکستان کو وسطی ایشیا یا ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کرسکتاہے، الیگزینڈر نوواک

روس طویل مدت کیلیے افغانستان وپاکستان کو وسطی ایشیا یا ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کرسکتاہے، الیگزینڈر نوواک۔ فوٹو: ٹی اے سی سی

روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو دیے گئے انٹرویو میں روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ مغرب کو یامل۔یورپ گیس پائپ لائن کے ذریعہ گیس فراہم کرنے لیے تیار ہیں۔


نائب وزیراعظم کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی گئی ہے کہ جب پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ملک میں توانائی کا بحران محسوس کیا جا رہا ہے۔

الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ گیس کی قلت کے باعث یورپی مارکیٹ بہت اہم ہے اور ہمارے پاس گیس کی دوبارہ سپلائی کا بھرپور موقع ہے، رواں سال ہم نے یورپ کو گیس کی سپلائی بڑھائی ہے۔

نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس طویل مدت کے لیے افغانستان اور پاکستان کی مارکیٹس کو بھی وسطی ایشیا اور یا پھر ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتا ہے، گھریلو استعمال کے لیے گیس کے استعمال کو بڑھانے کے لیے روس اور آذربائیجان کے درمیان بھی معاہدہ طے پایا گیا ہے۔ ماسکو کی جانب سے کزیکستان اور ازبکستان کو بھی بڑی مقدار میں گیس سپلائی کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔
Load Next Story