پاکستان اور ازبکستان کا افغانستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کیلیے حکمت عملی بنانے پر اتفاق
افغانستان میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کیلیے مشترکہ فنڈ بنایا جائے گا
وزیر تجارت سید نوید قمر نے ازبک ڈپٹی پرائم منسٹر کے ساتھ 9 ایم او یوز پر دستخط کر دیے۔
وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے ازبک نائب وزیر اعظم خدجایف جمشید عبدالخکیمووچ کے ساتھ مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے، دستخطوں کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت نوید قمر، وزیر تجارت پاکستان اور خدجایف جمشید عبدوخکیمووچ، نائب وزیراعظم ، وزیر سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت، ازبکستان نے کی، ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان شروع کیے گئے اقدامات کی پیروی کرنا اور تجارتی ٹرن اوور کو 1بلین ڈالر تک بڑھانے کیلیے ایکشن پلان تیار کرنا تھا۔
دونوں فریقین نے مندرجہ ذیل نکات اور ازبکستان کی طرف سے تجویز کردہ مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق کیا، یکم فروری 2023 سے پاک- ازبکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کا نفاذ، کیونکہ ازبکستان کی طرف سے جنوری 2023ء میں داخلی رسمی کارروائیاں مکمل ہو جائیں گی اور پاکستان کی طرف سے پہلے ہی اسے مکمل کر لیا گیا ہے۔
فریقین نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کیلئے آگاہی سیشن شروع کرنے پر اتفاق کیا، پاکستانی / ازبک ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے دونوں فریقوں نے افغانستان کیساتھ تمام مسائل اٹھانے پر اتفاق کیا، ایک مشترکہ ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے بعد جنوری 2023ء کے آخری ہفتے میں کابل کا ایک مشترکہ دورہ کیا جائے گا۔
دونوں فریقوں نے افغانستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا، افغانستان میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کیلیے مشترکہ فنڈ/میکانزم سمیت ٹرانزٹ اور تجارتی فریم ورک پر علاقائی مفاہمت تیار کی جائے گی۔